سوال (659)

شیخ میں جس ادارے میں کام کرتا ہوں ، وہاں میرا پروویڈیٹ فنڈ کٹتا ہے ، اور اس پر سود بھی لگتا ہے ، کل جب وہ میں رقم اٹھاؤں گا تو میں سود کسی غریب بندے کو دے کر باقی رقم صاف کرسکتا ہوں ؟

جواب

اگر خواہش کے بغیر اور نہ چاہنے کے باوجود اکاونٹ میں سودی رقم آگئی ہے تو اتنی مقدار الگ کردینے کے بعد باقی رقم پاک ہوجائے گی ۔ ان شاءاللہ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

سود ہر حال اللہ تعالٰی نے حرام کیا ہے ، خواہ کسی بھی نیت سے آپ لیں ، بے شک نیت غرباء سے ساتھ تعاون کرنے کی ہو یا کسی مدرسے کے ساتھ سود حرام ہے ، تو جب آپ کو پتا ہے کہ وہ کمپنی یا ادارہ پیسے جمع کروانے پر سود دیتا ہے تو اس میں شریک ہونا جائز نہیں ہے ، باقی سرکاری ملازمین کے لیے جی پی ایف فنڈ
اور نیم سرکاری ملازمین کے لیے پروویڈیٹ فنڈ کے متعلق جو مسئلہ ہے وہ کینسل کروایا جا سکتا ہے ۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ