سوال (1411)
آج کل لوگوں نے سولر پلیٹیں لگوا کر ٹربائنز وغیرہ کے ذریعے سے مفت پانی حاصل کرتے ہیں ، جبکہ سولر پلیٹوں پر ایک ہی مرتبہ خرچہ ہوا ہے تو ایسے پانی کا کیا حکم ہے یعنی عشر دسواں حصہ نکالیں گے یا بیسواں حصہ نکالیں گے ؟
جواب
سولر پلیٹوں پر بھی خرچہ تو ہوا ہے ، اس سے سیراب ہونے والی فصل اگر نصاب تک پہنچتی ہے تو بیسواں حصہ عشر دینا ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ