سوال (2990)

ایک بندے نے کسی سے سونے کے چار تولے لیے تھے، اس وقت ایک تولہ 28000 روپے کا تھا، ابھی وہ سونے کے تولے واپس کرے گا یا رقم دے گا، اگر رقم دے گا تو کس حساب سے دے گا؟

جواب

قیمت والی بات نہیں ہوئی تھی، باقی جتنا سونا لیا تھا، اتنا ہی سونا دینا ہے، جتنے تولے لیے تھے، اتنے ہی تولے دینے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ