سوال (1988)

کیا سونے کے اذکار نماز عشاء کے فورا بعد کیے جا سکتے ہیں ، سورہ ملک اور دوسری دعائیں وغیرہ اس لیے کہ وہ سستی کی وجہ سے رہ نہ جائیں۔

جواب

سونے کے اذکار کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت تو یہی ہے کہ جب آپ بستر پر جاتے تو اذکار فرماتے جیسا کہ مختلف احادیث میں اس کی صراحت ہے۔ لیکن جو صورت آپ نے ذکر کی ہے، اگر ایسا کوئی مسئلہ ہو تو بظاہر یہی سمجھ آتی ہے کہ ایسا کرنا جائز ہے، کیونکہ جو شخص سنت پر عمل پیرا نہیں ہو سکتا، اس کے پاس دو اختیار ہیں: ایک تو یہ کہ وہ اس کام کوکر لے چاہے دیر سویر سے ہی، اور دوسرا یہ کہ اسے بالکل چھوڑ ہی دے۔ کام کر لینا نہ کرنے سے بہتر ہے۔ واللہ اعلم۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ