سوال (6305)
اگر کوئی شخص دوسرے شہر میں موجود کسی سنار سے سونا لے کر اسی کی دکان پر رکھوا دے اور قیمت بڑھنے پر بیچ دے تو کیا یہ جائز ہے؟ اگر نہیں تو اس دکان پر کام کرنے والا کوئی بندہ جو اس کا رشتے دار (ہم زلف، سمدھی وغیرہ) ہے جسے وہ سودے میں اپنا نمائندہ بنادے تو کیا پھر جائز ہوگا؟
جواب
اپنی چیز کہیں بھی بیچی جا سکتی ہے، اپنے آپ کو نمائندہ بنا کر بیچی جا سکتی ہے، بس ادھار سونے کا لین دین نہیں ہے، اس کا خیال رکھنا ہے، باقی صحیح ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




