سوال (772)
میں سونے کی آن لائن تجارت کرنا چاہتا ہوں، اس کے بارے میں کیا شرعی حکم ہے؟ شیخ محترم تفصیلی جواب ارسال فرمائیں کیونکہ ہمارے آفس میں لوگ اس کی ٹریڈنگ کرتے ہیں ۔
جواب
عمومی طور پہ آن لائن تجارت کا جواز موجود ہے ، لیکن اس میں بسا اوقات سودا بندے کے پاس نہیں ہوتا ہے ، ادھار یا لیٹ ہونے کا معاملہ ہوتا ہے ، سونے کے بارے میں یہاں تک وضاحت کی گئی ہے کہ لمحات اور گھنٹوں کی جو تاخیر ہے ، یہ بھی صحیح نہیں ہے ، ایک طرف سے نقد اور ایک طرف سے چند گھنٹوں کی تاخیر ہو ، لہذا اس کو کیسے حل کریں گے ؟یہ آن لائن میں ممکن نہیں ہے ، کیونکہ سونے کی ادھار تجارت نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ