سوال (4341)
کیا سونا ادھار لینا منع ہے، اگر ادھار لینا منع ہے تو کیا کسی بھائی یا بہن سے ادھار پیسے لے کر سونا لے سکتے ہیں؟
جواب
سونا ادھار لے سکتے ہیں، جیسا کہ ایک تولہ ادھار لے لیا، اس کو بولا کہ بعد میں آپ کو ایک تولہ دے دوں گا، باقی قیمت کے عوض سونا ادھار خریدنا اور بیچنا منع ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ