سوال (5960)

سونے کی اگر زکاۃ دینی ہے تو سونے کا ریٹ بڑھتا جا رہا ہے تو کس ریٹ کے حساب سے زکاۃ دیں گے؟
مطلب کہ ایک ہی دفعہ سال بعد نہیں دینے ہوتی زکاۃ بندہ تھوڑی تھوڑی کر کے دے تو کس ریٹ کے حساب سے دیں گے؟

جواب

زکاۃ کے لیے حولان حول ضروری ہے، زکاۃ کی فرائض کی شروط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے، جو لوگ تھوڑی تھوڑی کرکے دیتے ہیں، پھر سال کے آخر میں حساب کرتے ہیں، اس سے زکاۃ ہوجاتی ہے، لیکن یہ عمل مستحسن نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ سال میں حساب کریں، اگر سینٹگ نہیں بن رہی ہے، ہر مہینے دینا چاہتے ہیں تو ہر مہینے ریٹ لگائیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: ہر مہینے اگر دینی ہے تو مہینے کے شروع یا آخر میں ریٹ لے کے اس حساب سے دیں گے؟
جواب: جی ہاں.

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ