سوال (2957)

میرے پاس ابھی پیسے نہیں ہیں، مجھے گھر بنانا ہے، میں اپنے دوست سے پندرھ لاکھ لے کر ٹھیکے دار کو دوں گا، پھر اس کو پندرھ سے سترہ لاکھ کرکے دوں گا، کیا یہ جائز ہے؟

جواب

پیسے اس طرح لینا کہ ان پیسوں کو بڑھا کر دینا ہے، یہ جائز نہیں ہے، پیسہ کرائے پہ نہیں دیا جاتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ پندرھ لاکھ آپ نے کرائے پہ دے دیے ہیں، آپ اس کو بڑھا کر واپس کر رہے ہیں، نوٹ پر بڑھا کر دینا یہ سود ہے، پندرھ لاکھ کو سترہ لاکھ کرکے دینا یہ سود ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ