سوال (3348)
سودک یا سوتک یہ ہوتا ہے کہ جس عورت کے ہاں بچہ ہوا ہوں یا پھر فوتگی والے گھر وغیرہ نہیں جانا اس کو سودک کہتے ہیں جو کہ آج کل گاؤں دیہات میں مشہور ہے، بابا جی دم کر کہ کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سودک والے گھر نہیں جانا۔ اس سودک کی کوئی حقیقت ہے؟
جواب
یہ جو لفظ استعمال کیا ہے، اول تو اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے، دوسرا اس کو بدشگونی کے طور پر لوگوں کے دلوں میں ڈال دیا گیا ہے، یہ بدشگونی ہے۔ حدیث کے مطابق بدشگونی شرک ہے، یہ باطل اور شرکیہ نظریہ ہے، توبہ کرنی چاہیے، ایسے لوگوں سے بات نہیں کرنی چاہیے، جو لوگوں کے عقائد خراب کر رہے ہیں، اسلام کی ایسی کوئی تعلیم نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




