سوال (805)

ایک سوفٹویئر تشکیل دینا ہے ، جس میں مختلف ویلیوز (قیمتیں) ایڈ کرنی ہیں اور وہ کیلکولیٹ کر کے بتاتی ہیں کہ یہ چیز اس قیمت میں فائدے میں ہے یا نقصان میں ہے ۔ جیسے کہ گھر کی قیمت ، بینک اخراجات ، قرض کی تفصیل ، لیکن بینک کی تفصیل میں انٹرسٹ ریٹ یعنی سود کیلکولیشن کی ویلیو بھی ایڈ کرنا پڑتی ہے تو کیا ایسا سوفٹویئر بنانا جائز ہے ؟

جواب

اس میں سود لکھنے والے میں شامل ہو گا ، یہ جائز نہیں ہے ، آلہ سود لکھے گا تو بنانے والا بھی اس میں شامل ہے ، پھر یہ بات بھی ہے کہ قصداً اسی چیز کے لیے بنایا جا رہا ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ