سوال (5314)
نماز میں اسپیکر کو ایک ہاتھ سے پکڑ کر اور دوسرے ہاتھ کو باندھ کر نماز پڑھانے کے بارے میں شرعی رہنمائی فرما دیں؟
جواب
اس طرح نماز ہو جائے گی، لیکن یہ مستقل بنیادوں پر صحیح نہیں ہوگا، اتفاقاً ایسا ہوگیا ہے تو الگ معاملہ ہے، یہ عمل خفیف ہے، اس سے نماز ہو جائے گی، لیکن مستقل بنیادوں پر ایسا نہیں کرنا چاہیے، اپنا بندوبست کرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
مسجد کی انتظامیہ کو فوری طور پر سر پر لگانے والے مائک کی سہولت مہیا کرنی چاہیے یا دوسری صورت کا اہتمام کہ امام صاحب کو ہر بار ہاتھ باندھنے کے عمل کی مخالفت نہ کرنی پڑے۔ نماز میں ہاتھ باندھنا ضروری ہے اور اس عمل سے اس کی مخالفت ہو رہی ہے اس لئے اسے مستقل اختیار کرنا قابل مذمت عمل ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ