سوال (2798)
صبح کی نماز کے بعد سونا کیسا ہے؟
جواب
مکروہ تنزیہی ہے۔
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ
فجر کے بعد سونے کی ممانعت میں جو روایات پیش کی جاتی ہیں، وہ ضعیف ہیں، نیند انسان کی ضرورت ہے، کبھی بھی سو سکتا ہے، باقی مغرب کے بعد کراہیت بیان کی گئی ہے، اس ٹائم بھی نیند کا غلبہ ہو تو سو سکتا ہے، باقی فجر کے بعد سونے کی ممانعت میں وارد روایات ضعیف ہیں۔
باقی یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے اللہ! میری امت کی صبح میں برکت عطا فرما۔
اگر کوئی اس روایت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، صبح کو کام کرتا ہے ، تو اس کو فائدہ ہوگا۔ ان شاءاللہ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ