سوال 6601
رسول اللہ صلی علیہ سلم نے فرمایا:
”جو شخص صبح کے وقت دس مرتبہ اور شام کے وقت دس مرتبہ مجھ پر درود پڑھتا ہے، روزِ قیامت اسے میری شفاعت نصیب ہو گی“۔
[صحيح الجامع: 6357]
یہ روایت سنداً ثابت ہے یا نہیں؟ اور اگر ضعیف ہے تو کیا اس کو بیان کیا جاسکتا ہے؟
نوٹ: میری ناقص تحقیق کے مطابق تو یہ ضعیف ہے باقی مشائخ حضرات رہنمائی کریں۔
جواب
درود پاک کی فضیلت تو صحیح احادیث سے ثابت ہے مگر صبح و شام کی قید وعدد کے ساتھ اس کی کوئی سند میرے علم و تحقيق کے مطابق شروط صحت پر پوری نہیں اترتی ہے۔
اور شفاعت کبری برحق ہے اور اس ہر بھی صحیح احادیث موجود ہیں۔
والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ




