سوال (177)

کیا صبح بخیر اور شام بخیر کہنا صحیح ہے؟

جواب:

سلام کے بعد بطورِ دعا کسی بھی زبان میں ایسے الفاظ کہے جا سکتے ہیں۔ لیکن مسلمان سے ملاقات کرتے وقت سلام کو چھوڑ کر اس کی جگہ ان الفاظ کو کہ دینا درست نہ ہو گا ۔ یہ دعائیہ کلمہ ہے۔ ایسا کہنا جائز ہے ۔ لیکن اس سے پہلے سلام کہنا اسلامی ہدایت اور روایت ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
فضیلۃ العاالم محمد طاہر حفظہ اللہ
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ