سوال (3085)

صبح و شام کے اذکار کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟

جواب

صبح کے اذکار کا صحیح وقت طلوع فجر سے لے کر طلوع آفتاب سے پہلے تک ہے اور شام کے اذکار کا صحیح وقت نماز عصر کے وقت سے نماز مغرب سے پہلے تک ہے.

“و سَبِّح بِحَمدِ رَ‌بِّكَ قَبلَ طُلوعِ الشَّمسِ وَقَبلَ الغُر‌وبِ” [سورة طه : 130]

«مغرب کے وقت سے تو رات شمار ہوگی,شام مغرب سے پہلے تک ہے»
البتہ اگر کسی وجہ سے اذکار رہ جائیں تو اس صورت میں بعد میں کرلیے جائیں. وسعت ہے، صبح کے اذکار نماز فجر سے پہلے بھی کرسکتے ہیں، جب فجر کا وقت شروع ہوجائے، البتہ جو نماز کے بعد کے اذکار ہیں وہ تو بعد میں ہی کریں گے.
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ