سوال (2009)

کیا سبحان نام رکھا جا سکتا ہے ؟

جواب

سبحان کا معنی ہے، ہر عیب اور نقص سے پاک ہے، یہ صرف الله سبحانہ و تعالى کی ذات پاک ہے، اس لیے یہ نام رکھنا ہرگز درست نہیں ہے، قرآن مجید کا مطالعہ کریں، رکوع و سجود کی تسبیحات کو دیکھیں اور دیگر اذکار و ادعیہ کو تو سمجھ آ جائے گی کہ لفظ سبحان صرف الله سبحانہ وتعالى کے لیے خاص ہے۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

علمائے کرام سبحان کی بجائے عبدالسبحان نام رکھنے کی اجازت دیتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ