سوال (6234)
سود کے ستر درجوں میں سب سے کم درجے کا گناہ۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
سود کے ستر گناہ ہیں جن میں سب سے ہلکا گناہ اس قدر (بڑا) ہے جیسے کوئی شخص اپنی ماں سے نکاح کرے۔
[سنن ابن ماجة: 2274] حسن۔ کیا یہ روایت صحیح ہے؟
جواب
اس کی سند ضعیف ہے۔
فضیلۃ العالم ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ
حسنه الشیخ مبشر احمد ربانی رحمه اللّٰه
فضیلۃ الباحث رانا عبداللہ مرتضیٰ حفظہ اللہ
اس باب کی تمام روایات ضعیف ہیں۔
البتہ ایک موقوف روایت ان الفاظ سے موجود ہے۔
ﺣﺪﺛﻨﺎ ﺃﺑﻮ ﻋﺒﺪ اﻟﻠﻪ، ﻗﺎﻝ: ﺛﻨﺎ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﻦ ﺟﻌﻔﺮ، ﻗﺎﻝ: ﺛﻨﺎ ﺷﻌﺒﺔ، ﻋﻦ ﺯﺑﻴﺪ، ﻋﻦ ﺇﺑﺮاﻫﻴﻢ، ﻋﻦ ﻣﺴﺮﻭﻕ، ﻋﻦ ﻋﺒﺪ اﻟﻠﻪ، ﻗﺎﻝ: اﻟﺮﺑﺎ ﺛﻼﺛﺔ ﻭﺳﺒﻌﻮﻥ ﺑﺎﺑﺎ، السنة للخلال:(1495) صحیح
ﺣﺪﺛﻨﺎ ﺃﺑﻮ ﻋﺒﺪ اﻟﻠﻪ، ﻗﺎﻝ: ﺛﻨﺎ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﻦ ﺟﻌﻔﺮ، ﻗﺎﻝ: ﺛﻨﺎ ﺷﻌﺒﺔ، ﻋﻦ ﺳﻠﻤﺔ ﺑﻦ ﻛﻬﻴﻞ، ﻋﻦ ﺃﺑﻲ اﻟﻀﺤﻰ، ﻋﻦ ﻣﺴﺮﻭﻕ، ﻋﻦ ﻋﺒﺪ اﻟﻠﻪ، ﻗﺎﻝ: اﻟﺮﺑﺎ ﺛﻼﺛﺔ ﻭﺳﺒﻌﻮﻥ ﺑﺎﺑﺎ۔ السنة للخلال:(1496) صحیح
یہ روایت اتنے الفاظ سے مرفوعا بھی مروی ہے لیکن اس کا موقوف ہونا ہی راجح ہے۔
اس کے دیگر طرق واسانید بھی ہیں۔ والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ
ایک محقق نے اس روایت کو ابو معشر کی وجہ سے ضعیف قرار دیا ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ




