سوال (3911)
محترم سوال یہ ہے کہ ایک بندے نے 30 ویں روزے کو سعودیہ سے سفر کیا ہے اور پاکستان میں اس دن 29 واں روزہ ہے، اب وہ پاکستان پہنچا ہے، جبکہ اسکے 30 روزے پورے ہو چکے ہیں، جبکہ پاکستان میں اگلے دن بھی روزہ ہے جو پاکستانیون کا 30 واں روزہ ہے۔ اب کیا کیا کرے؟ اب عرفی طور پر ٹھیک رہیگا؟
جواب
جب تیس روزے پورے ہوگئے ہیں تو ایکتیسواں روزہ کیوں رکھے گا، اگر رکھ بھی لے تو وہ اس کا نفل ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ