سوال (13)
شیخ صاحب سنن دارمی کی شروحات کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
جواب:
سنن الدارمی کی ایک شرح “فتح المنان شرح وتحقيق كتاب الدارمي أبي محمد عبد الله بن عبد الرحمن” جو کہ نبيل بن هاشم بن عبد الله الغمري آل باعلوي کی ہے ، یہ انٹرنیٹ میں پی ڈی ایف کی صورت میں موجود ہے ۔ اس کے علاوہ دو تحقیقات ہیں ایک حسین اسد سلیم صاحب اور دوسری مرزوق الزھرانی صاحب کی ہے ، اس میں تحقیق اور حکم وغیرہ میں مدد لی جاسکتی ہے ۔ سنن الدارمی کی رجال کے لیے “إرواء الظمي بتراجم رجال سنن الدارمي” جو کہ أبو الطيب نايف بن صلاح بن علي المنصوری کی ہے ۔شیخ مرزوق الزہرانی صاحب کی ایک شرح بھی شاملہ میں موجود ہے اور ان کی ایک اور کتاب زوائد الدارمی بھی ہے ۔
فضیلۃ الشیخ حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
سنن دارمی کا ترجمہ بنت شیخ الحدیث حافظ عبدالستار حماد صاحب نے کیا ہے ، اس کی ترتیب و تخریج ابوالحسن عبد المنان راسخ صاحب کی ہے ۔وہ نسخہ بہترین نسخہ ہے ، اس میں شاید کچھ فوائد بھی لکھے گئے ہیں ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ