سوال       6724

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا مردہ سنت کو زندہ کرنے پر ۱۰۰ شہداء کا ثواب ملتا ہے؟ جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا ولاخرہ

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ روایت سنتِ نبوی کے احیاء یا فسادِ امت کے وقت سنت تھامنے پر سو شہیدوں کا اجر دینے والی ہے۔ اس کی ایک مشہور سند حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے ہے، جو ابو نعیم کی “حلیۃ الاولیاء” میں ہے، مگر اس میں ضعیف راوی الحسن بن قتیبہ الخزاعی موجود ہے۔
اجر تو ان شاء اللہ ہے، مگر سو شہیدوں والی روایت سند کے اعتبار سے صحیح نہیں۔ البتہ سنتوں کے احیاء کی فضیلت تو ہے، اللہ تعالیٰ سے اچھی امید رکھیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ