سوال (1511)
ایک بندہ ظہر سے پہلے کی چار رکعات ادا کرنا شروع کرتا ہے ، تین رکعات مکمل ہوئی ہیں کہ جماعت کے لیے اقامت کہہ دی جاتی ہے ، وہ بندہ تین رکعات پر ہی سلام پھیر کر جماعت کے ساتھ شامل ہوگیا ہے ، اب اس کی سنتیں ادا ہوگئی ہیں یا بعد میں چار دوبارہ ادا کرے گا؟
جواب
یہ شخص سنتیں پوری نہیں کر سکا ہے ، اس لیے کہ یہ بعد میں ادا کرے گا ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ