سوال (389)

سورۃ انعام کی آیت “ثمانیۃ ازواج” اس آیت کا تعلق قربانی کے جانوروں کے ساتھ کیسے بنتا ہے ؟

جواب

یہ جو ثمانیہ ازواج والی آیت ہے ، یہ تو کفار مکہ کے مقابلے میں حلال کی بحث ہو رہی ہے ، اس کو قربانی کے ساتھ مختص کردینا صحیح نہیں ہے ، اگرچہ بعض لوگ اس طرف رجحان پکڑ رہے ہیں ، خاص طور پر وہ لوگ جو بھینس کی قربانی کے منکر ہیں ، میں سمجھتا ہوں دور حاضر کا استدلال اور استنباط ہو سکتا ہے ، باقی اس کی تخصیصِ کی کوئی دلیل نہیں ہے کہ یہ قربانی کے ساتھ خاص ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ