سوال (2742)

سورۃ الکھف کے فضائل کیا ہیں اور اس کے پڑھنے کے مسنون اوقات کیا ہے؟

جواب

اس سورت کی پہلی دس آیتیں حفظ اور تلاوت کرنے والا فتنہ دجال سے محفوظ رہے گا۔
[صحیح مسلم : 809 ، مسند أحمد: 21712 وغیرہ]
اس حدیث میں جن ثقات حفاظ نے امام قتادہ سے پہلی دس آیات کے الفاظ کو ذکر کیا ہے، وہی محفوظ ہیں اور امام شعبہ کا آخری آیات کا ذکر کرنا شاذ ہے اور خطاء پر مبنی ہے۔ ہمارے علم کے مطابق اس کے پڑھنا کا کوئی خاص دن اور وقت کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ رہا بعض طریق میں جمعہ کے دن کا ذکر تو وہ بھی خطاء پر مبنی ہے اور راجح اس صورت کو مطلقا پڑھنا ہی ہے۔وہ ہفتہ کے کسی بھی دن میں پڑھے تو جو اس کی مشھور فضیلت ہے قاری اسے پا لیں گے إن شاءالله
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ