سوال (4102)
ایک شخص اعتکاف بیٹھا ہوا ہے اور بیمار ہو گیا، سورۃ الرحمٰن سے کچھ روحانی علاج کر رہا تھا، سات دن سے زیادہ سننے سے ان کی زبان اب اٹک رہی ہونٹ باہر آہ جاتے اور گردن پھر جاتی ہے، ابھی علاج کا کسی روحانی معالج کو ڈونڈ رہے تو کیا کیا جائے۔
جواب
جس ساتھی کی نمازیں اور صبح و شام کے اذکار پورے ہوں، وہ ہمت کرے رقیہ کرے، اللہ تعالیٰ اس کو شفاء دے گا، کوئی حرج نہیں، اگر طبیعت کی بنا پر بے بس ہو جائے تو اعتکاف چھوڑ دے، کیونکہ نفلی عبادت ہے، خود کو ہلاکت میں نہ ڈالے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
شیخ کی نصیحت میں اضافہ کرتے ہوئے گزارش کروں گا کہ بعض لوگ نہ سونے کی وجہ سے اور بے جا وظائف کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ بھائی کو یہ دورہ پڑ رہا ہو تو میڈیکلی علاج بھی ضرور کروائیں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ