سوال (6123)

سورۃ فاتحہ، چاروں قل، قرآن پاک کی کچھ آیت پڑھ کر پانی پر دم کرتے ہیں یا بیری کے پتوں پر اور اس پانی سے اور پتوں سے دوسرا پانی مکس کرکے نہالیتے ہیں تو کیا ایسا کرنا درست ہے علاج کے طور پر، مطلب واش روم میں نہانا تو جس پانی پر پڑھا ہوتا وہ پانی بھی تو نیچے باہر گلیوں نالیوں میں جائے گا، کوئی گناہ تو نہیں؟

جواب

کوئی حرج نہیں ہے، تابعین سے کئی آثار ملتے ہیں، پانی مستعمل ہوجاتا ہے، پہلے پانی جسم میں گرے گا، بعد میں زمین پر گرے گا، مستعمل ہونے کے بعد وہ پانی پہلے کے حکم میں نہیں رہا، اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ