سوال (2353)
ایک امام صاحب نماز پڑھاتے ہیں اور سورۃ فاتحہ میں مثال کے طور پر غیر المغضوب علی علیھم اس طرح پڑھتے ہیں کیا یہ اس طرح پڑھنا جائز ہے، جہاں بھی دو لام آتے ہیں، اسی طرح پڑھتے ہیں۔
جواب
جی یہ تو بالکل غلط ہے اور قرآن کریم میں اضافہ ہے، جو کہ حرام ہے، یقینا وہ لاعلمی کے سبب یہ کرتے ہوں گے، جان بوجھ کر قرآن کریم میں کمی/ اضافہ کرنے سے انسان کافر ہو سکتا ہے۔
فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ