سوال (4961)
ایک رکعت میں سورۃ فاتحہ نہیں پڑھی ہے تو کیا وہ رکعت پڑھنی ہے، یا نماز ہی دہرانی ہوگی؟
جواب
سورۃ فاتحہ فرض اور رکن ہے، جس رکعت میں سورۃ فاتحہ نہیں پڑھی جائے گی، وہ رکعت دہرائی جائے گی، سجدے سہو کے دو سجدے کیے جائیں گے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ