سوال (3968)

ایک سوال ہے کہ سورۃ حج کا سجدہ کرنا چاہیے یا نہیں، جب کے امام ابو حنیفہ رحمہ اللّٰہ کے نزدیک سجدہ نہیں ہے اور امام شافعی رحمہ اللّٰہ کے نزدیک سجدہ کرنا چاہیے، جواب واضح بتا دیں جو کہتے ہیں کہ نہیں کرنا چاہیے اور جو کہتے ہیں کہ سجدہ کرنا چاہیے۔

جواب

سجدہ تلاوت فرض نہیں ہے، لیکن صحیح بات یہ ہے کہ قرآن مجید میں پندرھ سجدے ہیں، ان میں سے دو سجدے سورۃ الحج میں ہیں، بعض روایات میں یہ الفاظ آئے ہیں، جو یہ سجدے نہ کرے، اس کو چاہیے کہ سورۃ حج کی تلاوت نہ کرے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ