سوال (1393)
سورۃ الاخلاص اور سورۃ الفلق اور سورۃ الناس بطور اذکار نماز فجر اور نماز مغرب کے بعد تین تین بار پڑھنے کی دلیل بمعہ حوالہ سینڈ کر دیں ؟
جواب
تینوں سورتوں کا ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھنا ثابت ہے ، دلائل کی رو سے تین مرتبہ پڑھنا نماز کے اذکار میں سے تو نہیں ہے ، البتہ صبح و شام کے اذکار میں یہ بات ہے ، اس کے ادلہ موجود ہیں ، ہمارے ہاں جو بینرز لگے ہوئے ہیں اس میں بھی بعض جگہ تصحیح کی گئی ہے ، اور حصن المسلم کی جدید جگہ میں بھی تصحیح بعض جگہ کروا لی گئی ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ