سوال (2913)

کیا سورۃ جن ہر دن بغیر ناغے کے پڑھنے سے جن آتے جاتے ہیں؟

جواب

یہ بے حقیقت بات ہے۔ قرآن تو سارا ہی رحمت، شفاء اور نور ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

“وَ نُنَزِّلُ مِنَ الۡـقُرۡاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّرَحۡمَةٌ لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ۙ وَلَا يَزِيۡدُ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا خَسَارًا‏” [سورة بني اسرائيل : 82]

«یہ قرآن جو ہم نازل کر رہے ہیں مومنوں کے لئے تو سراسر شفا اور رحمت ہے۔ ہاں ظالموں کو بجز نقصان کے اور کوئی زیادتی نہیں ہوتی»
یہ کہنا کہ “سورة الجن” زیادہ مرتبہ پڑھنے سے انسان کو نقصان ہوتا، یا جنات پریشان کرسکتے ہیں تو یہ باتیں قرآن کی نصوص کے بالکل منافی ہیں۔ سخت منکر بات ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ