سوال (5627)
سورۃ الغاشیہ کی آخری آیات پر دعا پڑھنا یہ ثابت نہیں ہے؟ لیکن مسنون سمجھے بغیر پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
عمومی طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان ہوئی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آیت رحمت سے گزرتے تو رحمت کا سوال کرتے تھے، آیت عذاب سے گزرتے تو اللہ کے عذاب سے پناہ مانگتے تھے، عموماً یہ وارد ہوا ہے، کوئی جواز سمجھے، مسنون سمجھے تو کوئی حرج نہیں ہے، کسی بھی آیت کے جواب میں کوئی منقول جواب ہے تو وہ پڑھ سکتے ہیں، بھلے اس کو مسنون نہ سمجھے، لیکن ہر چیز جہری نہیں ہوتی ہے، اس کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ