سوال (6213)
کسی بیماری کی شفا یابی کے لیے یا حصول اولاد کے لیے سورۃ یسین پڑھ کر پانی پر دم کر کے پینا صحیح ہے؟
عقیدہ یہ ہو کہ قرآن میں شفا ہے۔
جواب
اس کو ناجائز نہیں کہتے لیکن یہ ضرور ہے کہ یہ طریقہ مسنون نہیں۔
انَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَرِضَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِهِ نَفَثَ عَلَيْهِ بِالْمُعَوِّذَات، مسلم#5714
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں میں سے کوئی بیمار ہوتا تو آپ پناہ دلوانے والے کلمات اس پر پھونکتے.
مریض پر دم کرنا صحیح ہے لیکن کسی چیز پر دم کرکے دینا یہ سنت نہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ
پانی پر رقیہ کیا جا سکتا ہے، دم کیا جا سکتا ہے، تھتکارا جا سکتا ہے، قرآن مجید یا حدیث میں جو دعائیں وارد ہیں، وہ پڑھی جا سکتی ہیں، سلف صالحین سے یہ عمل منقول ہے، اس کو بزنس نہ بنائیں، بوقت ضرورت ایسا کیا جا سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




