سوال (4171)
ایک فیملی استطاعت رکھتی ہے ، محض سستی اور بھول جانے کی وجہ سے فطرانہ ادا نہیں کر پائی ہے، اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب
سستی اور بھول جانا دونوں الگ چیزیں ہیں، دونوں کا حکم الگ ہے، اب یہ بتایا جائے کہ آیا انہوں نے سستی کی ہے یا بھول گئے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
سائل: سستی اور نسیان دونوں کا حکم بتا دیں۔
جواب: بھول کر ایسا ہوا ہے تو اس کا حکم بالکل الگ ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میری امت کو اللہ تعالیٰ نے بھول چوک معاف کردی ہے، اگر سستی کی ہے تو یہ شریعت کے ساتھ کھلاوٹ ہے، یہ سب سے زیادہ خطرناک چیز ہے، یہ شریعت پر اکڑ اور جرت ہے، انسان یہ کہے کہ شریعت کیا چیز ہے، یہ بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، اس پر اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کرنی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ