سوال (5677)

سور کے چمڑے کے جوتے استعمال کر سکتے ہیں؟

جواب

کبار علماء اس سے منع کرتے ہیں۔ کیونکہ خنزیر کی کھال رنگنے کے بعد پاک ہوتی ہے یا نہیں؟
اس میں فقھاء کا اختلاف ہے۔ راجح اور احوط بات یہ ہے کہ اس سے بچنا چاہیے۔
جیسا کہ شیخ بن باز رحمہ اللہ کا یہی فتوی ہے۔

“دع ما يريبك الى ما لا يريبك”

لہذا خنزیر کے چمڑے کی مصنوعات استعمال کرنا درست نہیں۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ