سوال (3747)
بیعت صرف سید کی ہو سکتی ہے؟ پیری مریدی صرف اسی کی ہو سکتی ہے؟ جواب مطلوب ہے۔
جواب
بیعت دو قسم کی ہے۔
(1) : ایک حاکم وقت یعنی ولی الامر بیعت لے گا، یعنی جب تک شریعت کے مطابق حکم دے گا تو اس کی اطاعت کرنی ہوگی۔
(2) : دوسری بیعت سپہ سالار سپریم کمانڈر لے گا کہ جب تک جسم میں سانس ہے اللہ تعالیٰ کی راہ میں لڑو گے۔
اسلام کی تیسری کوئی بیعت نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ