سوال (4790)
سید کے حوالہ سے تفصیلات درکار ہیں۔
جواب
عام طور پر سید کو آل رسول کے معنی میں لیا گیا ہے، اگرچہ یہ لفظ عربی میں بزرگی کے لیے استعمال ہوتا ہے، آل رسول ایک حقیقت ہے، آل رسول کو سید اور شاہ کے ساتھ خاص کر دینا یہ بھی محتاج دلیل ہے، باقی جس کا واقعتاً کسی کا شجرہ موجود ہے تو اس کے کچھ حرمت زکاۃ کے حوالے سے احکامات ہیں، لیکن ہر جگہ جہاں سید کا لفظ آئے، اس کو آل رسول سمجھنا یہ بات انتہائی محل نظر ہے، لوگ اس کو اس معنی میں استعمال کرتے ہیں، سید اللہ اور رسول کے لیے بھی استعمال ہوا ہے، اگر مزید شرح چاہتے ہو القول المفید جو کہ ابن عثیمین رحمہ اللہ کی کتاب التوحید کی شرح ہے، اس کو دیکھ لیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ