سوال (4413)

سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ضرور ہندوستان کا غزوہ تم سے کوئی کرے گا، اللہ تعالی ان کو فتح دے گا۔ حتی کہ ہندوستان کے بادشاہوں کو زنجیروں میں جکڑ کر لایا جائے گا، اللہ تعالی ان مجاہدین کے گناہوں کو معاف کر دے گا، جب وہ وہاں سے لوٹیں گے تو حضرت عیسی کو شام میں موجود پائیں گے۔ حضرت ابوہریرہ نے فرمایا: میں نے کہا کہ اگر میں اس جہاد کو پالوں تو اپنا سب کچھ بیچ کر اس میں شرکت کروں گا اور اللہ تعالی ہمیں فتح دے گا [کتاب الفتن نعیم بن حماد، حدیث نمبر ۱۷۳۶]
اس حدیث کا کیا حکم ہے؟

جواب

اس متن و سند کے ساتھ اس کا ضعیف ہونا راجح ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ