سوال         6935

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شیخ, طاق رات میں مسجد میں تراویح ادا کرنے کے بعد گھر میں کیا معمول ہونا چاہیے عبادت وغیرہ کا، اک ایسے شخص کے لئے جس نے صبح جاب پر بھی جانا ہو؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آج کل تقریباً سب کے ساتھ ہی یہ مسائل ہیں، اس لیے وقت کی ایک اچھی ترتیب بنانا ضروری ہے۔ میری رائے یہ ہوگی کہ گھر میں قیامِ اللیل کا اہتمام کیا جائے۔
عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد کچھ دیر سو جائیں، مثلاً دو سے تین گھنٹے۔
پھر اٹھ کر عبادت میں مشغول ہو جائیں، اور “سلامٌ ھی حتیٰ مطلع الفجر” کے دوران فجر تک عبادت جاری رکھیں۔
درمیان میں تقریباً دس منٹ کی سحری کر لیں تاکہ روزہ کے لیے تیار رہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ