سوال (4048)

آج کل جو طاق راتوں میں پروگرام مختلف علماء کرام سے ٹائم لے کر کروائے جاتے ہیں، یہ شرعی لحاظ سے کیسا ہے؟

جواب

اس میں صحیح بات یہ ہے کہ وعظ و نصیحت کبھی بھی ہو سکتی ہے، البتہ پورا وقت وعظ و نصیحت میں گزارنا صحیح نہیں ہے، یہ آخری عشرے کی خاص عبادات کے خلاف ہے، اس چیز کا خیال رکھنا چاہیے، مطلقاً تو ہم منع نہیں کر سکتے، لیکن اس کو محدود کریں، ایسا ماحول نہ بنائیں کہ معتکفین بھی تلاوت، ذکر یا دعا نہ کر سکیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ