تعارفِ فُضلاء جامعہ سلفیہ فیصل آباد 2026ء
ہر سال کی مانند اس سال بھی جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے فارغ التحصیل ہونے والے علم و ہدایت کے درخشاں ستارے اپنی عملی زندگی کے نئے سفر پر گامزن ہو رہے ہیں۔ یہ وہ سعید نفوس ہیں جنہوں نے علمِ نبوت کی امانت کو اخلاص، محنت اور استقامت کے ساتھ حاصل کیا اور اب اسے آگے پہنچانے کے عظیم فریضے کے لیے کمربستہ ہیں۔
جامعہ سلفیہ فیصل آباد جو پاکستان کی ممتاز دینی و علمی درسگاہوں میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے ہمیشہ سے علم و تحقیق، فہمِ دین، تقویٰ و للہیت اور دعوت و اصلاح کے ایسے رجالِ کار تیار کرتا آیا ہے جو نہ صرف درس و تدریس کے میدان میں نمایاں ہوتے ہیں بلکہ کردار و عمل کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے فُضلاء علم کے ساتھ حلم، بصیرت کے ساتھ اعتدال اور دعوت کے ساتھ حکمت کو اپنا شعار بناتے ہیں۔
امسال کے فُضلاء نے دورانِ تعلیم قرآن و سنت کے مصادر سے گہرا تعلق قائم رکھا، علمی تحقیق اور فکری بالیدگی کے مراحل طے کیے، اور ایسے تحقیقی مقالات مرتب کیے جو ان کی علمی صلاحیت، تحقیقی ذوق اور فہمِ دین کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ مقالات محض تعلیمی تقاضوں کی تکمیل نہیں بلکہ دین فہمی کے سفر میں سنجیدہ اور بامقصد کوششوں کا ثبوت ہیں۔
یہ فُضلاء علم کی شمع لے کر صرف درسگاہوں تک محدود نہیں رہیں گے، بلکہ دنیا کے مختلف گوشوں میں قرآن و سنت کی خالص تعلیمات کو عام کریں گے، باطل افکار کا علمی رد پیش کریں گے، اور امتِ مسلمہ کی فکری و اخلاقی رہنمائی کا ذریعہ بنیں گے۔ ان کی دعوتی سرگرمیاں، اصلاحی کاوشیں اور علمی خدمات ان شاء اللہ دینِ اسلام کے روشن اور آفاقی پیغام کو پھیلانے کا سبب بنیں گی۔
🤲 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان فُضلاء کی علم و عمل کی محنتوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے علم کو نافع بنائے، ان کے عمل میں اخلاص پیدا فرمائے، اور انہیں دینِ اسلام کا سچا خادم اور امت کے لیے خیر و ہدایت کا ذریعہ بنائے۔ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے حق کو غالب، باطل کو مغلوب، اور امت کو صحیح سمت عطا فرمائے۔ آمین۔
اس سال جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے 92 طلبہ فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ ان کے تعلیمی سلسلے کا آغاز 2019ء میں ہوا تھا اور تکمیل 31 جنوری/ 2026ء کو ہوئی۔
اس تحریر میں اس سال جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے فارغ التحصیل ہونے والے فُضلاء کا مختصر تعارف درج ہے۔ ساتھ ہی ان علمی مقالات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جو انہوں نے تحقیق کے طور پر مرتب کیے ہیں۔
تعارفِ فُضلاء جامعہ سلفیہ فیصل آباد و مقالات 2026ء
(1) نام: عبد الباسط ولدیت: ذوالفقار احمد
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): خطبات النبی ﷺ کتبِ اربعہ (صحیح بخاری، صحیح مسلم، جامع ترمذی اور سنن نسائی) کی روشنی میں
(2)نام: مصعب معاذ ولدیت: عبدالغفور تبسم
(علاقہ): شیخوپورہ
(مقالہ): سورۃ البقرہ میں بیان کردہ احکام و مسائل کا تفصیلی جائزہ
(3) نام: منیب الرحمن ولدیت: عبدالغفور تبسم
(علاقہ): شیخوپورہ
(مقالہ): ائمۂ اربعہ کا تعارف، متفقہ مسائل اور ان کاحل
(4) نام: محمد عدیل ولدیت: خلیل
(علاقہ): بہاول نگر
(مقالہ): بنو اُمیہ کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کام
(5) نام: محمد انس ولدیت: احمد انیس
(علاقہ): بہاول نگر
(مقالہ): علمائے اندلس کی تفسیری خدمات
(6) نام: محمد طلحہ ولدیت: عبدالغفور
(علاقہ): خوشاب
(مقالہ): عصرِ حاضر اور دورِ جاہلیت کے رسم و رواج میں مماثلت اور اصلاح کے شرعی طریقے
(7) نام: ہارون شکیل ولدیت: محمد شکیل
(علاقہ): ملتان
(مقالہ): اسلام میں محنت و مزدوری کا تصور اور اس کے احکام و مسائل
(8) نام: محمد بلال ولدیت: محمد شکیل
(علاقہ): ملتان
(مقالہ): سنن نسائی کی 20 متعارض احادیث اور ان کا حل
(9) نام: ریحان الحق ولدیت: محمد انور مہر
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): ایمانیات سے متعلق قرآنی آیات کی تفسیر منتخب چار تفاسیر کی روشنی میں
(10) نام: محمد طلحہ ولدیت: محمد اسلم
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): اصولِ حدیث
(11) نام: عبد الرحمن ولدیت: امان اللہ
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): ارکانِ ایمان کا تفصیلی جائزہ
(12) نام: محمد احمد ولدیت: محمد نوید مغل
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): اسلام میں تقدیر و اختیار کا تصور
(13) نام: عتیق الرحمن ولدیت: عبدالحنان
(علاقہ): وہاڑی
(مقالہ): نبی اکرم ﷺ کے پیچھے سوار ہونے والے صحابۂ کرامؓ
(14) نام: عبد الرحمن ولدیت: محمد صدیق
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): حدیث کی تصحیح و تضعیف میں متقدمین و متاخرین کا اختلاف
(15) نام: احسان اللہ ولدیت: لیاقت علی
(علاقہ): شیخوپورہ
(مقالہ): ازواجِ مطہرات کے خصائص
(16) نام: امان اللہ ولدیت: عبدالمجید
(علاقہ): خانیوال
(مقالہ): حق کی تلاش اور اس کے راستے
(17) نام: امیر حمزہ ولدیت: محمد یونس
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): اسلامی خاندانی نظام اور قوانین کا تجزیہ
(18) نام: عمر فاروق ولدیت: محمد منیر احمد
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): مسلمان حکمرانوں کی تعلیمی خدمات: بنو اُمیہ و بنو عباس
(19) نام: اسد اللہ ولدیت: تبسم علی
(علاقہ): اوکاڑہ
(مقالہ): مالی معاملات میں وضعی شروط کا تطبیقی و تجزیاتی مطالعہ
(20) نام: عثمان رمضان ولدیت: محمد رمضان
(علاقہ): قصور
(مقالہ): خطباتِ ظفر
(21) نام: محمد افضل ولدیت: محمد موسیٰ
(علاقہ): قصور
(مقالہ): صحیح مسلم میں احادیثِ متعارضہ اور ان کا حل
(22) نام: نعیم ولدیت: عبدالرزاق
(علاقہ): شیخوپورہ
(مقالہ): امام ابن تیمیہؒ کی آٹھ مترجم کتب کی تلخیص
(23) نام: عبدالوہاب ولدیت: عبدالستار
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): تزکیۂ نفس: اصول، طریقۂ کار، فوائد و ضرورت (کتاب و سنت کی روشنی میں)
(24) نام: عمار الٰہی ولدیت: محمد امین
(علاقہ): چنیوٹ
(مقالہ): شرح جامع ترمذی (شیخ عبدالعزیز علویؒ) کا علمی و تحقیقی تعارف
(25) نام: محمد شعیب ولدیت: محمد سعید
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): مسلمانوں اور کفار کا مفتوح اقوام کے ساتھ رویہ: تقابلی جائزہ
(26) نام: ضیاء الرحمن ولدیت: محمد اسحاق
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): مختلف ادوار میں اندازِ تعلیم کا جائزہ
(27) نام: عبداللہ مکی ولدیت: محمد ساجد
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): تاریخُ الادب العربی کی لغوی و صرفی تحلیل
(28) نام: محتشم رضا ولدیت: رحمت علی
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): عقیدۂ تثلیث
(29) نام: محمد عثمان ولدیت: ذوالفقار احمد
(علاقہ): کھڈیاں خاص
(مقالہ): فقاہت و مناقبِ سیدنا معاذ بن جبلؓ
(30) نام: فرحان علی ولدیت: محمد ارشاد
(علاقہ): ساہیوال
(مقالہ): مشکوٰۃ المصابیح کی احادیث پر علامہ البانیؒ اور حافظ زبیر زئیؒ کے احکام کا تقابلی مطالعہ
(31) نام: محمد اسامہ ولدیت: محمد اکرم
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): تنظیم دعوتِ اسلامی کا تعارف اور خلافِ شریعت اقدامات
(32) نام: زبیر افتخار ولدیت: افتخار علی
(علاقہ): خانیوال
(مقالہ): سفرِ مراهقت میں والدین کی نافرمانی کے اسباب اور اسلامی تربیت کی روشنی میں علاج
(33) نام: محمد مکی ولدیت: شبیر احمد
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): سیدنا علیؓ کی سوانحِ حیات اور نہج البلاغہ کا علمی و تحقیقی جائزہ
(34) نام: محمد احمد ولدیت: ذوالفقار علی
(علاقہ): میلسی
(مقالہ): پاکستان کے اکابر علمائے کرام (اہل حدیث، اہل سنت، اہل تشیع) کا تعارف اور خدمات کا جائزہ
(35) نام: ثمامہ ربانی ولدیت: محمد اکرم
(علاقہ): ساہیوال
(مقالہ): حقیقتِ ختمِ نبوت، شبہات اور ان کے جوابات
(36) نام: حمزہ ارشد ولدیت: ارشد نذیر
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): عصرِ حاضر میں اسلامی عقائد کو درپیش چیلنجز
(37) نام: اسامہ احمد ولدیت: محمد ناہید
(علاقہ): ہری پور ہزارہ
(مقالہ): پاکستان کا موجودہ نظامِ عدل: خوبیاں، خامیاں اور اصلاحی تجاویز
(38) نام: محمد حمزہ ولدیت: غلام سرور
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کے معاشی نظریات اور برصغیر پر اثرات
(39) نام: طیب شفیق ولدیت: محمد شفیق
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): الدرر المستفاد من دروسِ صحیح مسلم
(40) نام: بلال ولدیت: محمد زکریا
(علاقہ): شیخوپورہ
(مقالہ): باغِ فدک: حقائق کے تناظر میں
(41) نام: محمد حماد ولدیت: محمد اشرف
(علاقہ): لیہ
(مقالہ): مختلف کتبِ احادیث میں عبادات کے متعلق متعارض احادیث اور ان کا حل
(42) نام: عمرو عبداللہ ولدیت: صفدر
(علاقہ): ٹوبہ ٹیک سنگھ
(مقالہ): سیاست کے لیے ضابطۂ اخلاق: خلافتِ راشدہ کی روشنی میں
(43) نام: عثمان یوسف ولدیت: محمد یوسف
(علاقہ): ساہیوال
(مقالہ): سفر کے آداب، طریقہ کار، اور قصرِ نماز کے احکامات
(44) نام: اویس بھٹی ولدیت: غلام رسول
(علاقہ): پاکپتن
(مقالہ): امام المعصومینؑ کی 63 سالہ حیات مبارکہ کا مختصر جائزہ
(45) نام: احسان شعیب ولدیت: محمد شعیب ندیم
(علاقہ): قصور
(مقالہ): سیرتِ نبی ﷺ کی روشنی میں قیادت کے اصول
(46) نام: عدیل الرحمن ولدیت: عبدالرحمن
(علاقہ): جڑانوالہ
(مقالہ): صحیح البخاری میں مکرر احادیث کے متفرق ابواب کی جمع بندی
(47) نام: حسن فاروق ولدیت: محمد فاروق
(علاقہ): قصور
(مقالہ): قرآنِ حکیم میں تشریعی احکام: اسلامی قوانین و اصول
(48) نام: سمیع اللہ ولدیت: محمد یحییٰ
(علاقہ): خانیوال
(مقالہ): دیہی اور شہری معاشرت کا تقابلی جائزہ
(49) نام: محمد زبیر عاشق ولدیت: عاشق علی
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): سیرتِ نبی ﷺ کے نوجوانوں کی تربیت پر اثرات: کیوں اور کیسے
(50) نام: عبدالحسیب ولدیت: محمد اشفاق
(علاقہ): خانیوال
(مقالہ): طلاق و خلع کے مسائل میں اختلاف کی وجوہات: کتاب و سنت کی روشنی میں راجح مسلک
(51) نام: اسامہ ظہیر ولدیت: محمد ابراہیم ظہیر
(علاقہ): ساہیوال
(مقالہ): مسلمان حکمرانوں کا فنِ تعمیر میں کردار اور ذوق
(52) نام: محمد وقاص ولدیت: عبدالغفار
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): حدیثِ نفاق: تعریف، علامات اور علاج
(53) نام: محمد ولدیت: عبد الرحمٰن
(علاقہ): نارووال
(مقالہ): تعلیمِ نسواں: اہمیت، ضرورت، رکاوٹیں اور حل
(54) نام: عبداللہ شاہد ولدیت: شاہد امیر
(علاقہ): پاکپتن
(مقالہ): سورۃ محمد کی تفسیر: اہم موضوعات، ایمان، جہاد، منافقین اور آخرت کا انجام
(55) نام: محمد عدیل ولدیت: عبدالخالق
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): حکومت اور اس کی اقسام
(56) نام: محمد شعیب ولدیت: محمد عباس
(علاقہ): مانانوالہ
(مقالہ): دعوت و تبلیغ کے بنیادی عناصر: تفصیلی جائزہ
(57) نام: ساجد علی ولدیت: محمد یحییٰ
(علاقہ): قصور
(مقالہ): فرقہ واریت کے اسباب، علما اور عوام کا کردار اور سدِباب
(58) نام: اظہار الحق ولدیت: صدی احمد
(علاقہ): تاندلیانوالہ
(مقالہ): قرآنِ کریم میں بیان کردہ موضوعات کی تفصیل: دلائل کی روشنی میں
(59) نام: حافظ ارقم ولدیت: حافظ محمد اکرم
(علاقہ): گوجرانوالہ
(مقالہ): الحاد کے فروغ کی وجوہات اور تدارک
(60) نام: امیر معاویہ ولدیت: عبد السلام
(علاقہ): ٹوبہ ٹیک سنگھ
(مقالہ): عقیدۂ ختمِ نبوت: قرآن، احادیث، اجماع امت اور پاکستانی قانون
(61) نام: عبداللہ ولدیت: ظہیر احمد
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): اکابر علمائے پاکستان (اہل حدیث، اہل سنت، اہل تشیع) کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات اور ان کے اثرات کا جائزہ
(62) نام: وسیم شوکت ولدیت: شوکت علی
(علاقہ): قصور
(مقالہ): اتحادِ بین المسلمین کی ضرورت و اہمیت
(63) نام: عمر ولدیت: محمد شفیق
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): الم پارہ کی تفسیر: ابن کثیر کی روشنی میں
(64) نام: محمد بلال ولدیت: محمد مقبول
(علاقہ): قصور
(مقالہ): امام حاکم کی حالاتِ زندگی اور مستدرک کا تعارف
(65) نام: ابوذر ولدیت: ثنا اللہ
(علاقہ): جڑانوالہ، فیصل آباد
(مقالہ): قرآنِ مجید میں بیان کردہ واقعات، اسباب نزول کی حقیقت، سیاق و سباق کی اہمیت
(66) نام: سیف الرحمن ولدیت: ظفر اقبال
(علاقہ): کمالیہ
(مقالہ): عبد المالک مجاہد صاحب کی حالاتِ زندگی اور مخصوص کتب کا تعارف
(67) نام: علی اسد ولدیت: رضا اللہ طالب
(علاقہ): قصور
(مقالہ): سورۃ النباء کی تفسیر
(68) نام: مجتبیٰ حسن ولدیت: محمد امین
(علاقہ): ٹوبہ ٹیک سنگھ
(مقالہ): اسلامی فتوحات کا عسکری جائزہ
(69) نام: شعیب شوکت ولدیت: شوکت علی
(علاقہ): قصور
(مقالہ): تفسیر سورۃ عبس
(70) نام: محمد عمر ولدیت: محمد سلیم
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): امام ابن تیمیہ کی حالاتِ زندگی، چند کتب کا تعارف اور معترضین کے جوابات
(71) نام: اسامہ جلیل ولدیت: عبدالجلیل
(علاقہ): بہاولپور
(مقالہ): آن لائن ذرائعِ آمدن اور ان کا شرعی حکم
(72) نام: محمد خبیب ولدیت: محمد یاسین
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): عقیدۂ اسماء و صفات کا تفصیلی جائزہ
(73) نام: عبداللہ ولدیت: عبدالقدوس
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): تجارِ صحابہ کرامؓ
(74) نام: محمد حنظلہ ولدیت: عبدالمجید
(علاقہ): جھنگ
(مقالہ): کم عمری کی شادی: فوائد و نقصانات، آئین پاکستان اور شریعت کی روشنی میں
(75) نام: احمد رضا ولدیت: محمد یاسین
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): سیاست دان صحابہ کرامؓ
(76) نام: محمد ابوبکر زاہد ولدیت: زاہد الرحمن
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): اسلامی اصولِ تجارت اور موجودہ نظامِ تجارت کا تقابلی جائزہ: فوائد و نقصانات
(77) نام: حافظ محمد انس ولدیت: عبدالرحیم
(علاقہ): ساہیوال
(مقالہ): آیاتِ تقویٰ کی تفسیر و تقویٰ کے فوائد و ثمرات
(78) نام: ار حم شہزاد ولدیت: محمد شریف
(علاقہ): حافظ آباد
(مقالہ): قرآنِ حکیم کی خطاطی اور مستند کتابت
(79) نام: محمد حسنین ولدیت: محمد ارشاد
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): پاکستان کی سیاست
(80) نام: محمد عمیر ولدیت: الیاس علی
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): بر صغیر کی آزادی میں علماء کا کردار
(81) نام: محمد عمیر حقانی ولدیت: عبدالحق
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): دعوتِ دین کے اصول و ضوابط، مساجد اور اسلامی مراکز کا کردار
(82) نام: عبد العلیم ولدیت: عبدالشکور
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): قرآن کریم میں انسانیت کے حقوق و فرائض
(83) نام: محمد عثمان ولدیت: سید رسول
(علاقہ): ساہیوال
(مقالہ): تخریجِ احادیث: لیس مناومنی اور ان سے مستنبط فقہی مسائل
(84) نام: رضوان علی ولدیت: فرزند علی
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): صہیونی تحریک، عزائم، پس منظر اور موجودہ اسرائیلی حکومت
(85) نام: محمد ابرار ولدیت: محمد کاشف
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): دورِ حاضر کے چار مشہور ادیان کا تقابلی جائزہ
(86) نام: مطہر معاذ ولدیت: گوھر رشید
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): تصوف کا فلسفہ اور اس کے معاشرے پر اثرات: قرآن و حدیث کی روشنی میں
(87) نام: اسامہ قیوم ولدیت: عبد القیوم
(علاقہ): بہاولنگر
(مقالہ): قرآنِ کریم میں عدل و انصاف کے احکامات
(88) نام: حامد رضا ولدیت: محمد تنویر
(علاقہ): سیالکوٹ
(مقالہ): نیکی اور بدی کا تصور: مختلف مذاہب کی روشنی میں
(89) نام: زوہیب اسلم ولدیت: محمد اسلم
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): صلاح الدین ایوبی کی سوانح حیات اور ان کی فتوحات
(90) نام: محمد عمیر ولدیت: محبوب الرحمٰن
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): اسلامی تعلیمات کی روشنی میں معاشی انصاف: کیوں اور کیسے، اور پاکستان
(91) نام: محمد عثمان ولدیت: محمد اسلم
(علاقہ): ٹوبہ ٹیک سنگھ
(مقالہ): سورۃ الملک کا تقابلی جائزہ: منتخب تفاسیر کی روشنی میں
(92) نام: محمد عبداللہ ولدیت: محمد فاروق
(علاقہ): فیصل آباد
(مقالہ): تاریخ آل سعود
♻️ مرتب: حافظ امجد ربانی
♻️ فاضل: جامعہ سلفیہ فیصل آباد




