تعارفِ فُضلاء کلیۃ القرآن والتربيۃ الاسلامیہ ومقالہ جات بونگہ بلوچاں پھول نگر ضلع قصور 2026ء
مرکز کلیۃُ القرآن والتربیۃ الاسلامیہ، بونگہ بلوچاں، پھولنگر، ضلع قصور ایک معتبر قرآنی ادارہ ہے جو قرآنِ کریم کی تعلیم، فہم اور تربیت کے عظیم مشن کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ اس ادارے کی بنیاد جلیل القدر عالمِ دین حافظ محمد یحییٰ عزیز میر محمدی رحمہ اللہ نے رکھی، جن کی زندگی قرآن و سنت کی خدمت سے عبارت تھی۔
یہ مرکز خصوصاً تجوید و قرأت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہاں ناظرہ، حفظِ قرآن، علمِ تجوید اور قراءاتِ سبعہ و عشرہ کی معیاری تعلیم منظم نصاب کے تحت دی جاتی ہے، جس میں روایتی علمی ورثے اور جدید تعلیمی اسالیب کو ہم آہنگ کیا گیا ہے۔
ادارے کے تحت قائم کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ طلبہ میں فہمِ قرآن، آدابِ حاملِ قرآن اور عملی تربیت کو بھی اجاگر کرتا ہے، تاکہ قرآن محض زبان پر نہیں بلکہ زندگی میں رہنمائی کا سرچشمہ بنے۔
سال بھر تبلیغی و اصلاحی اجتماعات اور ماہانہ شبِ تربیت جیسے پروگرام منعقد ہوتے ہیں، جو طلبہ اور عام افراد دونوں کے لیے روحانی بالیدگی کا ذریعہ بنتے ہیں۔
یہ ادارہ ایک ایسا قرآنی مرکز ہے جہاں تلاوت، حفظ اور تجوید ایک پاکیزہ ماحول میں پروان چڑھتے ہیں، تاکہ یہاں سے نکلنے والے طلبہ قرآن کے سچے حامل اور معاشرے کے لیے خیر و ہدایت کا ذریعہ بن سکیں۔
🤲 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مرکز کی مساعی کو قبول فرمائے اور اسے ہمیشہ قرآن و سنت کی خدمت کا مؤثر ذریعہ بنائے۔ آمین۔
اس سال کلیۃ القرآن و التربیۃ الاسلامیہ سے 29 طلبہ فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ ان کے تعلیمی سلسلے کا آغاز 2019ء میں ہوا تھا اور تکمیل 22 جنوری 2026ء کو ہوئی۔
اس تحریر میں اس سال سے فارغ التحصیل ہونے والے فُضلاء کا مختصر تعارف درج ہے۔ساتھ ہی ان علمی مقالات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جو انہوں نے تحقیق کے طور پر مرتب کیے ہیں۔
تعارفِ فُضلاء کلیۃ القرآن والتربیۃ الاسلامیہ 2026ء
(1) نام: عبدالحنان بن ابراہیم بن انور جاوید
(علاقہ): تحصیل صادق آباد، ضلع رحیم یار خان
(مقالہ): اسلام میں چھینک، جمائی اور ڈکار کے احکام و مسائل
(2) نام: عبدالرحمن بن انور جاوید
(علاقہ): تحصیل صادق آباد، ضلع رحیم یار خان
(مقالہ): امام عاصم رحمہ اللہ کی کتبِ ستہ میں روایات
(3) نام: محمد ندیم بن محمد شوکت
(علاقہ): پتوکی
(مقالہ): ایصالِ ثواب کی شرعی حیثیت
(4) نام: حافظ عمر دراز بن عبدالرؤف
(علاقہ): جڑانوالہ
(مقالہ): فتنۂ قبر اور عذابِ قبر سے محفوظ لوگ
(5) نام: محمد اویس بن معین الدین
(علاقہ): جھلار چراغ دین، جمبر کلاں
(مقالہ): امثالُ القرآن
(6) نام: عبدالرؤف بن محمد رفیق
(علاقہ): منڈی احمد آباد، ضلع اوکاڑہ
(مقالہ): معاشرے میں اخلاقی زوال کے اسباب اور حل
(7) نام: معاویہ محمود بن محمود رشید خاں
(علاقہ): ضلع قصور
(مقالہ): مجاہدینِ بدر قران و سنت کی روشنی میں
(8) نام: علی عباس بن احمد یار
(علاقہ): حویلی لکھا
(مقالہ): روحانی امراض: اسباب اور علاج
(9) نام: ضیاء الدین بن غلام شبیر
(علاقہ): تحصیل جلالپور پیر والہ، ضلع ملتان
(مقالہ): اسلامی قانون میں تفتیش کے قواعد و ضوابط
(10) نام: عبداللہ طاہر بن محمد الیاس طاہر
(علاقہ): چیچہ وطنی، ضلع ساہیوال
(مقالہ): اسلام کے متعلق مستشرقین کے نظریات
(11) نام: محمد عبداللہ بن محمد حنیف
(علاقہ): جہلم
(مقالہ): اسبابِ ورودِ حدیث کا تحقیقی و تطبیقی جائزہ
(12) نام: حماد الرحمن بن عبدالمجید
(علاقہ): گوجرانوالہ
(مقالہ): سلسلۂ احادیث میں امام خلف کی روایت
(13) نام: سلمان احمد بن مختار احمد
(علاقہ): ملتان
(مقالہ): سلسلۂ احادیث میں امام یعقوب الحضرمی کی مرویات
(14) نام: حافظ زرین احمد بن محمد حنیف
(علاقہ): صابوکے مہار، بصیرپور
(مقالہ): دم کی شرعی حیثیت اور اس کے احکام
(15) نام: عرفان وزیر بن وزیر علی
(علاقہ): قصور
(مقالہ): وصیت کے احکام و مسائل اور عملی مثالیں
(16) نام: عامر مقبول بن مقبول احمد
(علاقہ): پھول نگر
(مقالہ): مبشراتُ النبی ﷺ
(17) نام: مزمل حاکم بن حق نواز
(علاقہ): عبدالحکیم
(مقالہ): نوجوان کی رہنمائی
(18) نام: محمد عاقب بن محمد زبیر
(علاقہ): سرائے مغل
(مقالہ): سورۃ البقرہ میں اللہ تعالیٰ کے اسمائے مقترنہ کا تحقیقی جائزہ
(19) نام: عبدالحفیظ بن یحییٰ خان
(علاقہ): مانسہرہ
(مقالہ): مسلم معاشرہ اور بدعات و خرافات
(20) نام: ہارون احمد بن ثناء اللہ
(علاقہ): ضلع قصور
(مقالہ): فرقہ واریت کے اسباب، علماء و عوام کا کردار اور اس کا سدِّ باب
(21) نام: عبدالسلام بن محمد شفیع
(علاقہ): منڈی احمد آباد
(مقالہ): اجازت کے احکام و مسائل
(22) نام: عبدالرحمن بن محمد منظور
(علاقہ): منڈی احمد آباد
(مقالہ): علم کے سفر میں پیش آمدہ مشکلات
(23) نام: محمد عمر بن سیف اللہ
(علاقہ): گوجرانوالہ
(مقالہ): روایتِ دین میں عدالتِ صحابہ کا مقام: اہلِ سنت و اہلِ بدعت کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ
(24) نام: سید مغیرہ غزنوی بن سید محمد طیب جان غزنوی
(علاقہ): بونگہ بلوچاں، پھول نگر، ضلع قصور
(مقالہ): غصب (قبضہ) کے احکام اور اس کی جدید صورتیں
(25) نام: فواد اقبال بن محمد اقبال انجم
(علاقہ): لاہور
(مقالہ): مکی دور میں دعوتِ نبوی ﷺ کے اثرات
(26) نام: محمد ایاز احمد بن عبد الستار
(علاقہ): پھول نگر
(مقالہ): مختلف طبقاتِ انسانی سے اندازِ گفتگو: سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں
(27) نام: معظم علی بن محمد نواز
(علاقہ): منٹا والا
(مقالہ): داعی کے اوصاف
(28) نام: علی شیر بن لیاقت علی
(علاقہ): تحصیل منچن آباد، ضلع بہاولنگر
(مقالہ): عقائد کا بگاڑ: وجوہات اور ان کا تدارک
(29) نام: حافظ بلال خالد بن قاری خالد مجاہد
(علاقہ): پتوکی ضلع قصور
(مقالہ): اسلامی بینک کاری پر منتخب اردو ادب کا تعارفی و تجزیاتی مطالعہ
♻️ مرتب: حافظ امجد ربانی
♻️ فاضل: جامعہ سلفیہ فیصل آباد




