سوال (729)

کل رات ایک گروپ عمرہ کرنے کے لیے گیا ، لیکن ان لوگوں کی دوران سفر طبیعت خراب ہوگئی ہے اور وہاں مکہ ہوٹل پہنچ کر انہوں طبیعت کی خرابی کے باعث احرام اتار لیے ہیں ، اب ان کے لیے کیا حکم ہے ؟ ان کو کیا کرنا ہوگا ؟ کیا پہلے دم دینا ہوگا یا پھر عمرہ کرنا ہوگا ؟

جواب

فوراً احرام کی چادریں پہن کا عمرہ کریں ، اس دوران محظورات الاحرام میں سے جن کا ارتکاب ہوا ہے ان پر فدیہ ہے ، اگر مسئلہ کا علم نہیں تھا تو ایسی صورت میں فدیہ بھی نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ