سوال (6558)
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم واٹساپ اسٹیٹس تبلیغ کے لیے لگائیں تو لوگوں کے طعنے ملتے ہیں مجھے سمجھا دیں شیخ اگر میں غلطی پر ہوں تو طعنے کیا ہیں اور تبلیغ کیا ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
تبلیغ کرنے پر تو انبیاء کو بھی طعنے ملتے رہے ہیں، ہمارے جیسے عام انسان پر کسی نے تنقید کر دی تو کیا ہو گیا؟
ایک بات ہے انبیاء سو فیصد برحق اور ان پر تنقید کرنے والے سو فیصد غلط ہوتے ہیں، جبکہ بعد کے لوگوں جس کو طعنے سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ اصلاح کی بات بھی ہو سکتی ہے، لہذا اگر بے جا تنقید ہو تو پرواہ نہ کی جائے، لیکن اگر تنقید درست ہو تو اپنی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔
فضیلتہ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ




