سوال (5704)

تفاسیر میں بتایا جاتا ہے کہ حروف مقطعات کے معانی الله ہی جانتا ہے اور اس کے کوئی متعین معانی منقول نہیں ہیں پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ لوگ جو نام رکھتے ہیں طہ یسین وغیرہ تو کیا یہ بے معنی نام رکھنا مناسب ہے؟کسی بھائی نے پوچھا ہے۔

جواب

ہماری معلومات کے مطابق جن الفاظ کے معانی معلوم نہیں ہیں، وہ نام نہیں رکھنا چاہیے، ہمارے ہاں خطباء نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بھی ایسے نام رکھتے ہیں، حالانکہ یہ بلا دلیل ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ