سوال (6505)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شیخ محترم تہجد کی نماز کا وقت کے متعلق بتا دیجئے؟ نماز تہجد کس وقت میں ادا کی جا سکتی ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! قیام اللیل، تہجد، تراویح، وتر، تسبیح، تطوع، نفل۔ یہ سب رات کے قیام کے مختلف نام ہیں۔ عشاء کے بعد سے اس کا وقت شروع ہو جاتا ہے۔ آدھی رات کا وقت زیادہ بہتر ہے اور اس کے بعد رات کا آخری حصہ، صبح صادق ہونے سے پہلے پہلے، یہ سب سے بہترین ہے۔ تو جو آپ کو سہولت ہو اس میں آپ ادا کر لیں۔ دو سے لے کے آٹھ تک پڑھنا یہ سنت ہے اور وتر پھر آپ جتنے چاہے پڑھ لیں۔ ایک، تین، پانچ، ایسا کر لیں۔
فضیلتہ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




