سوال       6752

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ! معزز علماء کرام رہنمائی فرمائیں۔
بعض اوقات استمناء کے بعد قطرات عضو تناسل میں رہ جاتے ہیں جو بعد از غسل ان کے اخراج پتا چلتا ہے۔ کیا دوبارہ غسل کرنا ہو گا یا دھو لینا کافی ہے؟

جواب

دیکھنے میں لگ رہا ہے کہ طہارت کے معاملے میں جلد بازی سے کام لیا جا رہا ہے۔ اس لیے چاہیے کہ احتیاط اور توجہ کے ساتھ عمل کریں۔
اہم نکات: غسل سے پہلے اچھے سے استنجا کریں اور جسم کو خشک کریں۔ اگر چھوٹے پیشاب کے قطرے آ جائیں تو ویسے ہی صاف ہو جاتے ہیں۔ اگر غسل سے پہلے محسوس ہو کہ قطرات موجود ہیں تو پہلے انہیں صاف کر لیں، اس کے بعد غسل کریں۔
معاملے کو بلا وجہ مشکوک نہ بنایا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ