سوال (4168)
کیا فجر کی سنتوں کے وقت تحیہ الوضوء اور فجر کی سنتوں کی نیت کرکے دو رکعت پڑھیں تو اجر مل جائے گا؟
جواب
فجر کی دو سنت سنتیں مؤکدہ ہیں، ان کو چھوڑنا ثابت نہیں، ان کا وقت فجر سے پہلے ہے، الا یہ کہ کوئی عذر ہو، جب آپ مسجد میں داخل ہو کر وہ دو رکعت سنتیں پڑھیں گے تو تحیہ المسجد اور تحیہ الوضوء کی جو دو رکعات ہیں، وہ آپ سے ساقط ہو جائیں گی، وہ آپ کے ذمے نہیں، جیسا کہ کبھی آتے ہوئے جماعت ہو رہی ہوتی ہے تو ڈائریکٹ جماعت میں شامل ہونا ہے، یہ فکر نہیں ہونی چاہیے کہ تحیہ الوضوء کی رکعات کہاں گئی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ