سوال (1246)
تحیة المسجد اور تہجد کے نفل کی نیت ایک ساتھ کی جاسکتی ہے؟
جواب
جی بالکل ، حدیث میں جو رکعتین کا لفظ آیا ہے وہ عام ہے ، کوئی بھی دو رکعتیں ہو سکتی ہیں۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ
اگر آپ مسجد میں آئے ہیں اور آپ کی نیت کوئی فرض نماز پڑھنا یا اسی طرح سنن رواتب ادا کرنا یا تہجد کی نماز وغیرہ ادا کرنے کی ہے تو تحیہ المسجد ساتھ ادا ہو جائے گی۔
اگر کوئی ایسی نماز نہیں پڑھ رہے تو تب تک نہ بیٹھیں جب تک دو رکعتیں ادا نہ کر لیں۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ