سوال     6629

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
شیخ! سوال یہ ہے کہ تحیۃ المسجد کی دو رکعت اور وضو کے بعد پڑھی جانے والی دو رکعت نفل، اگر کوئی شخص وضو کر کے مسجد میں آئے اور داخل ہوتے ہی تحیۃ المسجد کی دو رکعت ادا کر لے، تو کیا اس کے بعد وضو کی دو رکعت نفل الگ سے ادا کرنا ضروری ہیں یا وہی کافی ہو جاتی ہیں؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اگر کوئی شخص باوضوء مسجد میں داخل ہو کر دو رکعت نماز ادا کر لیتا ہے، تو ان شاء اللہ یہی دو رکعتیں تحیۃ المسجد اور وضو کے نوافل، دونوں کے لیے کافی ہو جائیں گی۔
البتہ اگر کوئی الگ الگ ادا کرنا چاہے اور زیادہ ثواب حاصل کرنے کی نیت سے وضو کے نوافل علیحدہ پڑھ لے، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ان شاء اللہ

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ